میڈرڈ : اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کا کہنا ہے کہ ایکس کے مالک اور امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ایلون مسلک کھلم کھلا ’ہمارے اداروں پر حملہ کرتے ہیں اور نفرت کو ہوا دے رہے ہیں۔‘دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جو ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے بعد ان کی ایڈمنسٹریشن میں شامل ہونے والے ہیں، نے پورے یورپ میں براعظم کے رہنماؤں پر لفظی گولہ باری کرکے غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ٹرمپ نے یورپین لیڈرشپ بشمول جرمن چانسلر اور برطانیہ کے وزیراعظم کیر سٹارمر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اسپین کے جنرل فرانسسکو فرانکو کی 50 ویں برسی کی سرکاری تقریبات سے افتتاحی خطاب میں پیڈرو سانچیز نے ایلون مسک پر الزام لگایا کہ وہ ایک عالمی مخالف تحریک کو لیڈ کر رہے ہیں ’جو کھلم کھلا ہمارے اداروں پر حملہ کر رہے ہیں، نفرت کو بڑھاوا دے رہے ہیں اور جرمنی کے آنے والے الیکشن میں نازیوں کی باقیات کی حمایت کرنے پر زور دے رہے ہیں۔‘ایلون مسک نے جرمنی کے وسط مدتی انتخابات کے لیے انتہائی دائیں بازو کے ’الٹرنیٹیو فار جرمنی‘ پارٹی کی بڑی شدو مد سے حمایت کی ہے۔ایلون مسک اس جماعت کے سربراہ کے ساتھ جمعرات کو ایکس پر براہ راست سیشن کریں گے۔دنیا کے امیرترین شخص نے برطانیہ کے وزیراعظم کیئر سٹارمر کو بھی ہٹانے پر زور دیا ہے۔