ایلوویراپیٹ کی چربی کم کرنے میں معاون

   

حیدرآباد ۔جسمانی وزن میں کمی کے خواہشمند افراد ایلوویرا کو بطور مشروب روزانہ صبح نہار پیٹ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ یہ عمل رات سونے سے قبل بھی کیا جا سکتا ہے ۔جسمانی وزن کم کرنے خصوصاً پیٹ کی چربی ایک ماہ کے اندر اندر گلانے کے لیے ایلوویرا کے 3 سے 4 انچ کے ٹکڑے سے سفید لیس دار مواد نکال کر ایک عدد کھیرے، ایک انچ ادرک، چند ہرے دھنیے کی پتیوں کے ساتھ پیس کر کے پی لیں۔ذائقہ بہتر بنانے کے لیے اس میں لیموں کا رس یا پھرکوئی اور سبزی جیسے بندگوبھی اورگاجر بھی شامل کی جا سکتی ہے۔ایلوویرا کو بغیر کوئی سبزی شامل کیے سادے پانی میں پیس کر کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسکے جیل کا براہ راست استعمال میٹابالزم تیزکرتا ہے، وزن میں کمی کا سبب بنتا ہے، کمرکے گرد جمی چربی گھلاتا ہے، قبض سے بچاتا ہے، کولیسٹرول کی سطح متوازن بناتا ہے، جوڑوں کے درد سے نجات دلاتا ہے اور زہریلے مادوں کاجسم سے اخراج ممکن بناتا ہے۔