ایل آئی سی میں25% حصص کی فروخت ، حکومت کا منصوبہ

   

نئی دہلی:حکومت ہندملک کی سب سے بڑی بیمہ کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) آف انڈیا کے 25% حصص فروخت کرنے کی منصوبہ بندی میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فروخت ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) کے ذریعہ مرحلہ وار کی جائے گی۔ حکومت نے 2.1 لاکھ کروڑ روپئے کے حصول کا نشانہ بنایا ہے۔