ایل آر ایس درخواست کیلئے زیادہ فیس وصول نہ کرنے کی تاکید: کلکٹر

   

جنگاؤں ۔حکومت کے نئے قانون یل آر یس، اراضیات اور غیر مجاز لے آؤٹس کے باقائدہ بنانے کی اسکیم کے تحت عمل درآمد ہوچکا ہے۔جنگاؤں ضلع کلکٹر مسز کے نکھیلا نے ایک بیان میں کہا کہ زمین و جائیداد کو رجسٹریشن کرانے کیلئے کے عوام می سیوا سنٹر ، ڈیجیٹل سیوا سینٹر ،انٹرنیٹ مراکز ،بلڈنگ پلاننرس سنٹرس پر آن لائن درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔ ضلع کلکٹر نے کہا کہ ہر درخواست کے لئے صرف 1000،ایک ہزار روپے اداکئے جائیں۔متعلقہ افراد کو بھی تاکید کی کہ وہ زیادہ رقم وصول نہ کریں۔ اور جو زیادہ فیس وصول کرنے والوں کے خلاف دفتر ضلع کلکٹرکے کال سنٹر نمبر 08716221120 پر شکایت درج کرسکتے ہیں۔