ایل بی نگر میں مشتبہ موت واقعہ کی تحقیقات کا آغاز

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) ایل بی نگر کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ بھونیشور راؤ جو ایک کمپنی میں سوپر وائزر تھا ۔ منجیراہومس ایل بی نگر میں رہتا تھا جس کا آبائی مقام وجیہ نگرم بتایا گیا ہے ۔ /12 اگست کو اپارٹمنٹ میں لفٹ کی کارکردگی دیکھنے کے لئے یہ شخص عمارت کی چوتھی منزل پر گیا تھا اور لفٹ کی جانچ کے بعد واپس اپنے فلیٹ میں پہونچا ۔ اس وقت اس شخص نے شدید بے چینی محسوس کی اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ اس شخص کے گلے پر نشانات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔