ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ

   

نئی دہلی،یکم اگست:پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت بھی مہنگی ہو گئی ہے۔ آئیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی گیس سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جو یکم اگست سے نافذ العمل ہیں۔ کمرشل گیس سلنڈر کا 19 کلو کا سلنڈر 73.50 روپئے مہنگا ہو گیا ہے۔ حالانکہ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی تقریبا 10-12 دن سے کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔سرکاری تیل کمپنیوں نے یکم اگست سے کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ سرکاری آئیل کمپنی انڈین آئیل نے 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 73.5 روپئے فی سلنڈر بڑھا دی ہے۔ دہلی میں 19 کلو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1500 روپئے سے بڑھ کر 1623 روپئے فی سلنڈر ہوگئی ہے۔