ایمان ، خوف سے بڑا ہونا چاہئے:ثانیہ

   

حیدرآباد ۔2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ انسان کا ایمان اْس کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔ ثانیہ مرزا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا ایمان آپ کے خوف سے بڑا ہونا چاہیے۔ثانیہ مرزا کے اِس ٹوئٹ پرٹوئٹر صارفین نے جواب دیتے ہوئے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔قمرچیمہ نامی ٹوئٹر صارف نے ثانیہ مرزا کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ اِس طرح سے ہی لوگ زندہ رہیں گے اور یہ علاج ہماری مذہبی مقدس کتاب میں بھی ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ ایمان کا ہونا لازمی ہے لیکن اِس کے ساتھ ہمیں سمجھدار بننا چاہیے۔