ماسکو، 17 جون (یو این آئی) فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم کے کپتان اور اسٹرائیکر کلین ایمباپے نے فیفا ورلڈ کپ میں گول کی تعداد کے معاملے میں برازیل کے پلے اور ارجنٹینا کے لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔فرانس نے چہارشنبہ کو نیویارک میں ورلڈکپ کے گروپ اسٹیج کے پہلے میچ میں سینیگال کو3-1 سے شکست دی۔ ٹیم کی اس شاندار کامیابی میں ایمباپے نے دو گول اسکور کیے ۔انہوں نے اپناپہلا گول66 ویں منٹ میں اور دوسرا ایکسٹرا ٹائم 96 ویں منٹ کے چھٹے منٹ میں کیا۔ اس طرح 27 سالہ فارورڈ نے اپنے ورلڈکپ گول کی تعداد بڑھاکر14 کرلی اور جرمنی کے گرڈ ملر(14) کی برابری کرلی۔ پلے کے نام 12، جبکہ ارجنٹینا کے لیونل میسی ورلڈ کپ کے افتتاحی مقابلے سے قبل اور فرانس کے جسٹ فونٹین کے نام13-13 ورلڈکپ گول ہیں۔ ٹورنمنٹ میں صرف برازیل کے رونالڈو(15) اور جرمنی کے میروسلاو کلوز(16)نے ہی ان سے زیادہ گول کیے ہیں۔ایمباپے اور پیلے تاریخ کے ایسے دو ہی نوعمرکھلاڑی ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ فائنل میچوں میں گول کیے ہیں۔ ایمباپے 99 میچوں میں 58 گول کے ساتھ فرانس کے ٹاپ انٹرنیشنل اسکورر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اولیویئر جیرو کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 137 میچوں میں 57 گول کیے تھے اور 2024 میں قومی ٹیم سے سبکدوشی اختیارکر لی تھی۔فرانس کی نظریں اپنے ریکارڈ ساز گول اسکورر پر ہیں۔