ایمبولنس کا راستہ روکنا مہنگاثابت ہوگا، نئے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت 10ہزار روپے جرمانہ

,

   

حیدرآباد: نئے موٹر وہیکل ایکٹ 2019ء کے تحت ٹرافک کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کردیا گیا۔ نئے ایکٹ کے تحت کوئی ایمرجنسی گاڑی جیسے ایمبولنس یافائر بریگیڈ کا راستہ روکنا یا اسے راستہ دینے سے انکار کرنے پر اب 10,000روپے کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔

اس نئے قانون کے تحت بغیر سیٹ بیلٹ باندھے کار چلانے پر اب 1,000روپے کا جرمانہ ہوسکتا ہے جبکہ پہلے یہ جرمانہ 100روپے تھا۔ گاڑی چلاتے وقت فون استعمال کرنے پر اب 1,000تا 5,000روپے کا جرمانہ عائد ہوسکتا ہے۔ اس سے قبل اس جرمانہ کی رقم 1,000روپے تھی۔ اسی طرح بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 5,000روپے کا چالا ن ہوسکتا ہے جو پہلے 500روپے تھا۔ دہلی ٹرانسپورٹ وزیر کیلاش گہلوٹ نے بتایا کہ بھاری جرمانو ں سے سڑک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ یہ محفوظ سڑک کیلئے بہت اچھی کوشش ہے۔