ایمسٹ نتائج کی آئندہ ہفتہ اجرائی

   

حیدرآباد۔/7 اگسٹ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ ایمسٹ 2022 کے نتائج آئندہ ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ، اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ میں 94476 امیدواروں نے اگریکلچر اور میڈیسن اسٹریم کیلئے رجسٹرڈ کرایا جبکہ 80575 نے شرکت کی۔ 30 اور 31 جولائی کو ایمسٹ کا انعقاد عمل میں آیا تھا۔ انجینئرنگ اسٹریم کیلئے 172243 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا جبکہ 18، 19 اور 20 جولائی کو امتحان میں 156812 امیدواروں نے شرکت کی۔ کمشنر ٹیکنیکل ایجوکیشن نوین متل نے بتایا کہ ایمسٹ نتائج آئندہ ہفتہ جاری کئے جائیں گے۔ انجینئرنگ داخلوں کی کونسلنگ کو جے ای ای کونسلنگ سے مربوط کیا گیا ہے لہذا یہ اکٹوبر تک جاری رہے گی اور کلاسیس کا یکم نومبر سے آغاز ہوگا۔ر