انٹر، ایم پی سی اور بی پی سی طلبہ اہل
حیدرآباد : تلنگانہ ایمسیٹ 2021ء کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 26 مئی 2021ء تک توسیع کی گئی ہے۔ انٹر کامیاب یا سیکنڈ ایر کے ایم پی سی طلبہ انجینئرنگ کیلئے اور بی پی سی کے طلبہ فارمیسی ؍ اگریکلچر کیلئے فارم داخل کرسکتے ہیں۔ امتحان انٹرمیڈیٹ کے نصاب کے مطابق ہوگا اور اس سال انٹر کے مارکس 25% ویٹیج نہیں رہے گا۔ انٹر سیکنڈ ایئر کے ہال ٹکٹس ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایس ایس سی کا ہال ٹکٹ نمبر سال کے ذریعہ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے اہل امیدوار 9290201021 پر تفصیلات واٹس ایپ کرسکتے ہیں۔