ایمسیٹ کے اگسٹ میں انعقاد کا امکان

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ ‘ اگریکلچر و میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ( ٹی ایس ۔ ایمسیٹ ) امکان ہے کہ اگسٹ میں منعقد ہوگا اور اس بار امتحانی سشن کی تعداد بڑھا دی جائیگی ۔ کہا گیا ہے کہ ہر سشن میں طلبا کی تعداد کو کم کرنے یہ طریقہ اختیار کیا جائیگا ۔ کورونا وباء کے پیش نظر ایسا کیا جاسکتا ہے ۔ ہر سال فی سشن 25,000 طلبا شرکت کرتے ہیں لیکن اس بار یہ تعداد گھٹاکر 15,000 کرنے کا منصوبہ ہے ۔ اس کے نتیجہ میں امتحانی مراکز میںطبعی فاصلہ کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ سابقہ معلنہ شیڈول کے مطابق ایمسیٹ ہر یوم دو سشن کے ساتھ چار دن آٹھ سشن میں ہونا طئے تھا ۔ تاہم اب نئے ضوابط کی روشنی میںان آٹھ سشنس میں تین تا چار سشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے اور امتحان کے ایام بھی بڑھائے جاسکتے ہیں۔ پہلا سشن صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک اور دوسرا سشن سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک ہوسکتا ہے ۔