ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت

   

حیدرآباد 26جون (یو این آئی) تلنگانہ میں انجینئرنگ، اگری کلچر، فارما کورسس میں داخلوں کے لئے ہونے والے ایمسیٹ کے ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ایمسیٹ کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعہ یہ ہال ٹکٹس ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ کنوینر نے یہ بات بتائی۔ 14,15جولائی کو اگری کلچر،میڈیسن شعبہ کا ایمیسٹ امتحان ہوگا۔ 18جولائی سے 20جولائی تک انجینئرنگ کے شعبہ کا ایمسیٹ امتحان ہوگا۔ایمسیٹ کے لئے گذشتہ شام تک انجینئرنگ شعبہ کے لئے ایک لاکھ 71ہزار500، اگری کلچر کے لئے 94ہزار47درخواستیں ملی ہیں۔