ایمس دہلی کے معاملوں کا چین کےوائرل کیسوں سے تعلق نہیں: وزارت صحت

   

نئی دہلی : مرکزی وزارت صحت نے آج کہا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس دہلی میں بیکٹیریا سے متعلق معاملوں کو چین میں نمونیا کے کیسوں میں حالیہ اضافہ سے جوڑنے کی اطلاعات گمراہ کن اور غیر درست ہیں۔ وزارت نے ایک نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمس میں جو معاملے سامنے آئے ، ان کا بچوں میں تنفسی مسائل میں حالیہ اضافہ سے کوئی تعلق نہیں۔ دنیا کے بعض حصوں بشمول چین سے ایسی اطلاعات عام ہوئی ہیں کہ بچوں میں تنفس مسائل برھ رہے ہیں ۔ ایمس کے معاملوں اور چین کے کیسوں میں ربط بتانے والی میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے وزارت صحت نے کہا کہ یہ نیوز رپورٹس غیر درست اور گمراہ کن ہیں ۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جنوری 2023 ء سے تاحال ایمس دہلی کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی میں 611 نمونوں کے جانچ کی گئی جن میں کوئی Mycoplasma نمونیا کیس نہیں پایا گیا ہے۔