تعلیمی قابلیت دسویں تا پی جی ، 31 جنوری درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ
حیدرآباد۔ 27 جنوری (سیاست نیوز) آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس (AIIMS) نئی دہلی میں 4,597 مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ اسسٹنٹ، جونیر اسسٹنٹ، ریکارڈ اسسٹنٹ، لائبریری اَٹینڈر، فارمسسٹ ، یوگا اِنسٹرکٹر جیسے جملہ 66 شعبوں میں تقررات عمل میں آئیں گے۔ ان جائیدادوں پر تقررات کیلئے تعلیمی قابلیت دسویں، انٹرمیڈیٹ ، آئی ٹی آئی، ڈپلوما، کوئی بھی ڈگری بی ای ؍بی ٹیک ، پی جی کامیاب امیدوار ان جائیدادوں کیلئے اہل ہوں گے ۔ جائیدادوں کے لحاظ سے عمر 18 تا 40 کے درمیان ہونی چاہئے۔ حکومت کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پر عمل آوری میں عمر میں بھی رعایت دی جائے گی۔ جنرل او بی سی امیدواروں کیلئے درخواست فیس 3 ہزار روپئے ہوگی جبکہ ایس سی ایس ٹی ، ای ڈبلیو ایس ، امیدواروں کیلئے 2,400 فیس ہوگی۔ معذور امیدواروں کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ آن لائن درخواست داخل کرنا ہوگا۔ تحریری امتحان ، اسکل ٹسٹ ، ڈاکیومنٹ ویریفکیشن کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب ہوگا۔ تلگو ریاستوں میں ایمس بی بی نگر ، (یادادری تلنگانہ ) ، ایمس ایم جی کیمپس (منگل گری اے پی) میں بھی مخلوعہ جائیدادیں موجود ہیں۔ 31 جنوری 2025ء تک درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ 26 فروری سے 28 فروری کے درمیان کمپیوٹر بیسڈ امتحانات منعقد ہوں گے۔ مارچ 2025ء میں نتائج جاری ہوں۔ ویب سائٹ aiimsexems.ac.in درخواست داخل کی جاسکتی ہیں۔ 2