ایمیزون میں پارٹ ٹائم کام کرنے کے وسیع تر مواقع

   

نئی دہلی، 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایمیزون انڈیا نے آج ملک کے 35 سے زائد شہروں میں ایمیزون فلیکس ڈیلیوری پروگرام کی توسیع کا اعلان کیا۔ یہ عالمی ڈیلیوری پروگرام گزشتہ سال جون میں شروع کیا گیا تھا اور اس کا مقصد جز وقتی کام کے مواقع پیدا کرنا ہے جہاں لوگ خود ہی باس بنیں، اپنا شیڈیول بنائیں اور ایمیزون کے صارفین کو پیکیج کی سپلائی کرکے 120 سے 140 روپے تک فی گھنٹہ کمائیں۔ دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کیلئے
http://flex.amazon.in
ملاحظہ کرسکتے ہیں
۔