ایمیزون کی جانب سے ہندوستانی ملازمین کی برطرفی، وزارت محنت قائم کرے گی انکوائری کمیٹی

   

نئی دہلی: ایمیزون کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملازمین کو باہر کا راستہ دکھایا گیا ہے، اسی ضمن میں حکومت ہند انکوائری شروع کرے گی تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کمپنی میں استعفوں نے لیبر قوانین یا سروس کی شرائط کی کوئی خلاف ورزی کی ہے۔ پچھلے ہفتے وزارت محنت (لیبر منسٹری) نے ایمیزون کو اپنے رضاکارانہ علیحدگی پروگرام پر ایک نوٹس بھیجا اور اس سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کو کہا تھا۔