ایم ایس اکیڈیمی کے طلبہ کا JEE مین میں شاندار مظاہرہ

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ فروری (پریس نوٹ ) ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی نے ایک بار پھر اپنی تعلیمی برتری کا ثبوت دیتے ہوئے 2025 JEE Mains کے نتائج میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ادارے کے پانچ طلبہ نے 99.0 پرسنٹائل سے زائد اسکور کیا،ایک طالب علم نے 99.86 پرسنٹائل کے ساتھ سب سے زیادہ نمبر حاصل کئے جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔دیگر کامیاب طلبہ میں ردھان نے 99.7 پرسنٹائل، فیصل نے 99.5 پرسنٹائل، حمزہ وصال نے 99.4 پرسنٹائل اور عدنان نے 99.0 پرسنٹائل اسکور کیا۔ ان طلبہ کی محنت اور کامیابی ایم ایس اکیڈمی کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور موثر تربیتی نظام کی عکاسی کرتی ہے۔ایم ایس اکیڈمی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹر محمد اویس خان اور ڈائرکٹر محمد الیاس خان نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ شاندار نتائج اساتذہ، والدین اور طلبہ کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہمارا مشن ہمیشہ سے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور معیاری رہنمائی فراہم کرنا رہا ہے، تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کر سکیں۔ ایم ایس اکیڈمی کی تعلیمی اور انتظامی ٹیم نے بھی ہر ممکن سہولت فراہم کی جس سے طلبہ کو ایک سازگار تعلیمی ماحول ملا۔ایم ایس اکیڈمی کی جانب سے کامیاب طلبہ اور محنتی اساتذہ کے اعزاز میں ایک خصوصی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے جس میں ان کی محنت کو سراہا جائے گا۔