ایم ایل سی انتخابات ، 7 نومبر تک ووٹروں کے ناموں کا اندراج

   

محبوب نگر /19 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق ووٹ رجسٹریشن کیلئے عوامی نوٹس جاری کی گئی ہے ۔ یہ وضاحت ایڈیشنل کلکٹر یتجس نندلال پوار نے محبوب نگر رنگاریڈی ، حیدرآباد کے اساتذہ کے ایم ایل سی ووٹرس کے اندراجات کے سلسلہ میں ایک میٹنگ کو مخاطب کرتے ہوئے دی ۔ انہوں نے ضلع کلکٹریٹ میں کل جماعتی اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ ماہ ایم ایل سی انتخابات کیلئے پبلک نوٹس جاری کردی گئی تھی ۔ جس میں ووٹرس کو 7 نومبر تک اپنے ناموں کے اندراج کیلئے وقت دیا گیا تھا ۔ ووٹر لسٹ کا مسودہ 23 نومبر کو شائع ہوگا ۔ 23 نومبر تا 9 ڈسمبر اعتراضات کیلئے موقع رہے گا ۔ 25 ڈسمبر کو تصحیح کی جائے گی اور قطعی ووٹر لسٹ 30 ڈسمبر کو شائع ہوگی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایم ایل سی انتخابات میں ووٹ کے حقدار کے ہی اساتذہ کو حاصل ہوگا ۔ جو یکم نومبر 2022 سے قبل محبوب نگر ، رنگاریڈی ، حیدرآباد حلقہ میں کم از کم 6 سال تک مقیم ہوں گ۔ اور کسی بھی تعلیمی ادارے میں کم از کم 3 سال کام کا تجربہ ہو ۔ انہو ںنے کہا کہ 7 نومبر تک انتظار نہ کریں بلکہ جلد سے جلد اندراج کروالیں ۔ تمام سیاسی جماعتیں اس سلسلہ میں شعور بیدار کریں ۔ رجسٹریشن کے اقدامات میں تعاون کریں ۔ ایڈیشنل کلکٹر سیتاراما راؤ نے کہا کہ جو لوگ اہل ہیں وہ جلد اپنے نام درج کروالیں ۔