ایم ایم ٹی ایس کی 36 سرویسس آج منسوخ رہیں گی

   

حیدرآباد/16 جنوری ( سیاست نیوز ) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے ایم ایم ٹی ایس کی 36 سرویسس کو کل 17جنوری کیلئے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ایم ایم ٹی ایس کی 79 میں 36 سرویسس کو ریلوے ٹریک کے تعمیری کاموں کے پیش نظر عارضی طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لنگم پلی تا حیدرآباد کے درمیان 9 سرویسس، حیدرآباد تا لنگم پلی 9 سرویسس، فلک نما تا لنگم پلی 8 سرویسس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ اسی طرح لنگم پلی تا فلک نما 8 سرویسس، سکندرآباد۔ لنگم پلی۔ سکندرآباد 2 سرویسس کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ساؤتھ سنٹرل ریلویز نے مسافرین سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ر