ایم اے رزاق نے نرمل اکسائز سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے جائزہ لے لیا

   

نرمل /20 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نرمل ضلع کے نئے اکسائز سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے ایم اے رزاق نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر گوڈ جنا رکشا پورٹا سمیتی کے عہدیداروں نے اکسائز سپرنٹنڈنٹ مسٹر ایم اے رزاق سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ اس موقع پر اے نرساگوڑ ، جی سرینواس گوڈ کے بالاگوڑ ، این مکیش گوڑ ، سرینواس گوڑ اور دیگر نے شرکت کی ۔ اکسائز سپرنٹنڈنٹ مسٹر ایم اے رزاق نے ان افراد کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کیلئے وہ ہمیشہ دستیاب رہیں گے ۔


دیہی مقامات پر قلت آب دور کرنے کے اقدامات
یلاریڈی /20مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ یلاریڈی کے مختلف منڈلوں کے مختلف تقریباً 100 مواضعات میں عوام کو ایک عرصہ دراز سے پانی کی قلت سے مشکلات کا سامنا تھا ۔ جس کو رکن اسمبلی مدن موہن راؤ نے خصوصی دلچسپی کے ذریعہ دو کروڑ روپئے فنڈ منظور کرکے مختلف مواضعات میں جدید بورویل کی کھدوائی کرکے عوام کو پینے کے پانی کی دشواری کو دور کیا ۔ پانی کیلئے عوام کے اس مسئلہ کو دور کرنے مشن بھگیرتا عہدیدراوں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے پانی کی شدت سے قلت کی رپورٹ طلب کرنے کے بعد مستقل طریقہ سے اس کا حل کرنے کا فیصلہ کرنے رکن اسمبلی نے ہر موضع میں چاہے جتنا خرچ ہو عوام کو پانی سربراہ کرنے کا عزم کرکے کثرت سے بورویل ڈلوانے اور عوام کی دشواری کو دور کیا ۔ جس سے عوام نے رکن اسمبلی سے اظہار تشکر کیا ۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی مدن موہن راؤ عوامی بنیادی مسائل کو فوری غیر معمولی دلچسپی لینے حل کرکے حلقہ میں کسی قسم کی کوئی کمی و مسائل کو برقرار پیش رکھ رہے ہیں ۔