ایم بی اے کی 33 ہزار ایم سی اے کی 6 ہزار نشستیں دستیاب

   

حیدرآباد ۔ 3 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : انجینئرنگ کے بعد سب سے زیادہ مانگ والے ایم بی اے و ایم سی اے کورسیس کیلئے ریاست میں جاریہ سال 264 کالجس میں 33,620 ایم بی اے کی نشستیں اور 65 کالجس میں 6162 ایم سی اے کی نشستیں دستیاب ہیں ۔ محکمہ فنی تعلیم نے اس کی تفصیل جاری کی ۔ کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی اے میں 23,989 اور ایم سی اے میں 4583 نشستیں دستیاب ہیں ۔ یونیورسٹی کی سطح پر جائزہ لیا جائے تو عثمانیہ یونیورسٹی کے حدود میں 117 کالجس میں 17,615 ایم بی اے اور 42 کالجس میں 3900 ایم سی اے نشستیں ہیں ۔ جے این ٹی یو حدود میں 95 کالجس میں 10,125 ایم بی اے اور 9 کالجس میں 942 ایم سی اے نشستیں دستیاب ہیں ۔ کاکتیہ یونیورسٹی حدود میں 26 ایم بی اے کالجس میں 2,820 ، 9 کالجس میں ایم سی اے کی 900 نشستیں ہیں ۔ پیر تک 10,634 طلبہ کونسلنگ میں شرکت کی ۔ 8 ستمبر تک پروسیسنگ فیس کی ادائیگی ۔ سلاٹ بکنگ کا موقع حاصل ہے ۔ 9 ستمبر سے سرٹیفیکٹ ویریفکیشن کا آغاز ہوگا ۔ 4 تا 11 ستمبر تک ویب آپشن کی سہولت فراہم کی گئی ۔۔ 2