اعلامیہ جاری ۔ 7 اگست تک آن لائن میں درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں
حیدرآباد یکم / اگست ( سیاست نیوز ) کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ریاست کے خانگی ، غیر امدادی اور اقلیتی میڈیکل و ڈینٹل کالجس میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس منیجمنٹ کوٹہ کے تحت داخلوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ 7 اگست شام 5 بجے تک https://tspvtmedadm.tsche.in ویب سائیٹ کے ذریعہ داخل کرنے کی یونیورسٹی نے ہدایت دی ہے ۔ امیدواروں کا NEET-VG2025 میں کوالفائی ہونا لازمی ہے۔ یونیورسٹی نے جنرل زمرے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے 50 ویں پرسنٹائل میں 144 مارکس ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی طبقات کے طلبہ کیلئے 40 ویں پرسنٹائل میں 113 مارکس او سی پی ڈبلیو ڈی طبقات کے طلبہ کیلئے 45 ویں پرسنٹائل میں کم از کم 127 مارکس کو کم از کم اہلیت مقرر کیا ہے ۔ خانگی نان میناریٹی اور میناریٹی میڈیکل و ڈینٹل کالجس میں 50 فیصد نشستیں کنوینر کوٹہ میں بھرتی کی جائیں گی ۔ ماباقی نشستیں منیجمنٹ کوٹلہ کے تحت بی زمرے میں مختص کی جائیں گی ۔ بی زمرے میں بھی 85 فیصد نشستیں مقامی امیدواروں کو مختص کی گئی ہیں۔ ماباقی 15 فیصد نشستیں ملک بھر کے امیدواروں کو دستیاب ہوں گی ۔ نیلما کالج میں بی زمرے کے صرف 25 فیصد مقامی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی ۔ اقلیتی کالجس کی نشستیں مسلم امیدواروں کو دی جائیں گی ۔ آخری مرحلے میں کوئی اہل امیدوار دستیاب نہ ہونے پر 30 فیصد تک غیر اقلیتی امیدواروں کو مختص کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی مہلت ختم ہوجانے کے بعد ایک عارضی میرٹ لسٹ تیار کرتے ہوئے ویب کونسلنگ کے ذریعہ نشتسیں مختص کی جائیں گی ۔ داخلوں سے متعلق تفصیل ویب سائیٹ knruhs.telangana.gov.in ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔ کنوینر کوٹہ کونسلنگ کے بعد منیجمنٹ کوٹہ میں بی اور سی زمروں کیلئے کونسلنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔ 2