یونیورسٹی کا فیصلہ /27 اپریل کو دوبارہ امتحان کا اعلان
حیدرآباد : /17 اپریل (سیاست نیوز) کالوجی نارائن راؤ ہیلت یونیورسٹی نے ایم بی بی ایس فائنل ایر کے طلبہ کیلئے اہم اعلان کرتے ہوئے جنرل سرجری پیپر ۔ I کا امتحان منسوخ کردیا ہے ۔ یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر وائی ملیشور نے بتایا کہ /15 اپریل 2026 ء کو منعقد ہونے والے اس امتحان میں تکنیکی مسائل پیش آئے جس کے باعث امتحان کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ /9 فبروری 2026 ء کو جاری اعلامیہ کے تحت ہونے والے امتحان میں سوالیہ پرچے میں غلطی سامنے آئی ۔ جس میں پیپر 2 کے نصاب سے متعلق سوالات پیپر I میں شامل ہوگئے ۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی نے امتحان منسوخ کرتے ہوئے /27 اپریل 2026 ء کو دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ۔ یونیورسٹی کے اس فیصلے پر طلبہ سخت ناراضگی کا اظہار کرکے مطالبہ کیا کہ فیصلے پر انتظامیہ نظرثانی کرے ۔ اضافی مارکس کو جوڑکر طلبہ کو ذہنی دباؤ سے بچایا جائے ۔ 2/y/k