ایم سی سی کی 233 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر

   

لندن۔ انگلینڈ کے سابق کپتان کلیئر کونور کرکٹ کے قواعد کی پاسداری کرنے والی ملبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی 233 سالہ تاریخ میں اس ادارے کی پہلی خاتون صدر بننے والی ہیں۔ موجودہ چیف کمار سنگاکارا کے جانشین کی حیثیت سے کونور کا اعلان کیا گیا تھا۔ سری لنکا کے سابق کپتان سنگاکارا کی اگلے سال معیاد مکمل ہوجائے گی۔ انگلینڈ اور ویلزکرکٹ بورڈ میں فی الحال ویمن کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کونورکو ایم سی سی کے سالانہ عام اجلاس میں سنگاکارا نے خود نامزدکیا تھا۔ کونور اگلے سال یکم اکتوبر کو اپنا عہدہ سنبھالیں گی لیکن انہیں کلب کے ارکان سے منظوری حاصل نہیں ہے۔ سنگا کارا کی میعاد کورونا کی وجہ سے ایک سال بڑھا دی گئی۔کونورکو2009 میں ایم سی سی کا تاحیات رکن بنایاگیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ایم سی سی کے اگلے صدرکے لئے نامزد ہونے پر بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔ کرکٹ نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اور اب اس نے یہ بڑا اعزاز سے نوازا ہے۔کونور نے 1995 میں 19 سال کی عمر میں انگلینڈ کی نمائندگی کا آغاز کیا تھا اور 2000 میں انہیں کپتانی سونپی گئی تھی۔ انگلینڈ کی ویمن ٹیم جس کی سربراہی آل راؤنڈرکونور نے کی تھی انہوں نے 2005 میں 42 سال بعد ایشز سیریز جیتی۔ انہیں2007 میں ای سی بی کی ویمن کرکٹ کی سربراہ مقررکیا گیا تھا۔