ایم سی پی آئی ( یو ) کا پانچ لوک سبھا حلقوں سے مقابلہ

   

بہوجن لیفٹ فرنٹ کے ساتھ اتحاد ، ایم اشوک اور وی سدھاکر کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں 11 اپریل کو پہلے مرحلہ کے تحت منعقد شدنی پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں ایم سی پی آئی ( یو ) کی ریاستی کمیٹی نے پانچ لوک سبھا حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی ایم سی پی آئی ( یو ) کمیٹی عاملہ اجلاس منعقدہ 16 اور 17 مارچ میں کئے گئے فیصلہ سے واقف کرواتے ہوئے ایم اشوک رکن پولیٹ بیورو ، اور مسٹر وی سدھاکر ریاستی سکریٹریٹ ممبر ایم سی پی آئی ( یو ) یہ بات کہی اور بتایا کہ ریاست میں بی ایل ایف ( بہوجن لیفٹ فرنٹ ) کے ساتھ مل کر آنے والی بائیں بازو جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ان قائدین نے کہا تلنگانہ کے حلقہ جات لوک سبھا چیوڑلہ ، ورنگل ، پیداپلی ، نلگنڈہ کے علاوہ ایک اور حلقہ سے ایم سی پی آئی ( یو ) ، امیدوار انتخابی مقابلہ کریں گے ۔ محض بی جے پی کو شکست دینے کے مقصد سے ہی ان لوک سبھا انتخابات میں ایم سی پی آئی ( یو ) مقابلہ کرے گی ۔ ایم سی پی آئی ( یو ) قائدین نے مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسٹر نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی حکومت میں ریاستوں کے ساتھ آمرانہ رویہ اختیار کر کے مکمل نا انصافی کی گئی ۔ علاوہ ازیں بی جے پی حکومت میں صرف زبانی اعلانات ہی کئے جاتے رہے لیکن ترقیاتی اقدامات کے سلسلہ میں کوئی عملی اقدامات نہیں کئے گئے اور ملک میں جمہوریت و سیکولرازم کو شدید نقصان پہونچانے کے ساتھ ساتھ مخالف عوام اقدامات ہی کئے گئے ۔ لہذا ان تمام حالات کی روشنی میں ملک بھر میں منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کی عوام سے اپیل کی ۔۔