نئی دہلی۔مذکورہ میونسپل کارپوریشن ضمنی انتخابات کے چہارشنبہ کے روز پیش ائے نتائج نے بی جے پی کو شدید جھٹکا دیاہے جس کو ایک سیٹ پر بھی کامیابی نہیں ملی‘ اے اے پی اور کانگریس اس کے روایتی حلف زوردے رہے ہیں کہ 2022کے مجالس مقامی انتخابات میں بی جے پی کا صفایا کردیں گے۔
فبروری28کے روز منعقد ہونے والے مذکورہ ضمنی انتخابات میں اے اے پی نے پانچ میں سے چار وارڈس پر جیت حاصل کی ہے۔ کانگریس نے اے اے پی سے چوہان بنگار سیٹ 10,000ووٹوں کی اکثریت سے چھین لی ہے۔
نتائج سے حوصلہ افزائی ملنے کے بعد اے اے پی قائدین دعوی کررہے ہیں کہ ”سیمی فائنل“ میں جیت حاصل کرنے کے بعد 2022کے ”فائنل“ میں بھی فتح حاصل کریں گے۔
اے اے پی کے سینئر قائد راگھو چڈھا نے کہاکہ ”اے اے پی نے سیمی فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے‘ جبکہ ایم سی ڈی انتخابات کے لئے محض ایک سال2022کا وقت باقی ہے۔
ایم سی ڈیز میں بی جے پی کے بدعنوانی کے پندرہ سالوں کے بدنما اقتدار کو ختم کرنے کا دہلی والوں کے لئے اب وقت آگیاہے“۔
تاہم بی جے پی کے دہلی صدر ادیش گپتا نے کہاکہ ضمنی انتخابات کو 2022 کے میونسپل انتخابات کا ”سیمی فائنل“ کے طور پر نہیں دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ اس کی ”محدود امید“ ہے۔
اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے بموجب ضمنی انتخابات میں سب سے زیادہ 46.10فیصد ووٹ اے اے پی کو ملے ہیں‘ اس کے علاوہ بی جے پی کو27.29اور کانگریس کو21.84فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ بی جے پی کو اس کے مضبوط قلعہ شالیمار باغ نارتھ میں اے اے پی کے ہاتھوں شکست ہوئی ہے۔ یہاں پر رینو راجو کی موت کی وجہہ سے ضمنی انتخابات کی ضرورت پڑی تھی۔
دہلی کانگریس کے صدر انل کمار نے زوردے کر کہاکہ پارٹی کے امیدوار چودھری زبیر احمد کی چوہان بانگر میں 10,000ووٹوں سے زائد کی جیت دیکھاتی ہے کہ پارٹی پر لوگوں کو بھروسہ ہے کہ وہ ابھر رہی ہے او ردہلی میں واپسی کی راہ پر ہے۔
انہوں نے پرزور انداز میں کہاکہ ایم سی ڈی انتخابات میں پارٹی کو جیت حاصل ہوگی۔
تاہم اس پارٹی نے دیگر چار وارڈس میں کوئی بہتر مظاہرہ نہیں کیاجہاں پر اس کے امیدوار بی جے پی کے پیچھے تیسرے مقام پر رہے ہیں‘ اور یہ اس بات کااشارہ ہے کہ پارٹی زمین کھو رہی ہے۔
کمار نے کہاکہ سابق انتخابات کے مقابلے میں اس مرتبہ پارٹی نے اپنے چھ فیصد ووٹ شیئر کا اضافہ کیاہے۔
جبکہ اے اے پی قائدین نے مقامی کے عنصرکو جیت کی وجہہ بتائی ہے۔ سال2007سے بی جے پی کا ایم سی ڈی پر قبضہ ہے۔
تین میونسپل کارپوریشن کے272وارڈس میں سے 2017میں اے اے پی نے 184وارڈس پر جیت حاصل کی تھی۔
اے اے پی کنونیر اور دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال نے تاہم کہاکہ 2022کے ایم سی ڈی نتائج کی نشانی ضمنی انتخابات کے نتائج ہیں