ایم پی۔تالاب میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے 250عورتوں نے چٹان کو کاٹا۔

,

   

مدھیہ پردیش۔ ریاست کے گاؤں انگروتھا میں پانی کے بحران کو حل کرنے کے لئے250عورتوں نے مل کر چٹان کی کٹائی کی تاکہ گاؤں کے تالاب میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنایاجاسکے‘ مذکورہ گاؤں پانی کی شدید قلت سے دوچار ہے

YouTube video

گاؤں کے ایک شخص رام رتن سنگھ راجپوت نے کہاکہ عورتیں ہمارے گاؤں انگروتھا میں پانی کی فراہمی کے لئے پچھلے 18ماہ سے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے چٹان کاٹ کر پانی کے لئے راستہ بنایاہے۔ مذکورہ عورتوں نے پانی کے بہاؤ کے راستے میں آنے والے کئی پتھروں کو بھی ہٹایاہے۔

ایک اور دیہاتی وویتا بائی ادیواسی نے کہاکہ ”ہم یہ ہمارے لئے کررہے ہیں کیونکہ یہاں پر پانی کی قلت ہے۔ہم کھیتی باڑی سے بھی قاصر ہیں اور ہمارے مویشے بھی متاثر ہورہے ہیں۔

ہمارے گاؤں کے تالاب میں پانی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے ہم 250لوگوں نے کھدوائی اور کٹائی کاکام کیاہے۔ کام کو مکمل کرنے کے لئے18ماہ کا وقت لگا ہے“۔