اسلام نگر میں پیش ائے اس واقعہ کے ضمن میں کوئی کیس درج نہیں کیاگیاہے اور ایک ویڈیواس کے فوری بعدوائرل ہوگیاہے
بھوپال۔پولیس کا کہنا ہے کہ اسکوٹر چلانے والے مرد پر شبہ کے بعد اس کے عقب میں بیٹھی ہوئی لڑکی ہندو ہونے کی شک میں مدھیہ پردیش کے بھوپال میں لوگوں کے ایک گروپ نے ایک لڑکی سے زبردستی برقعہ او رنقاب نکالنے کا اصرار کیاہے۔
اسلام نگر میں پیش ائے اس واقعہ کے ضمن میں کوئی کیس درج نہیں کیاگیاہے اور ایک ویڈیواس کے فوری بعدوائرل ہوگیاہے‘ ایک افیسر کے مطابق مگر ائی پی سی کی دفعہ 151کے تحت دولوگوں کے خلاف احتیاطی کاروائی کی گئی ہے۔
ویڈیو میں گروپ کی جانب سے ایک شخص کو ممکن ہے کہ ویڈیو بنارہا تھالڑکی کو یہ کہتے ہوئے سنائی دیتا ہے کہ لڑکی کا عمل’ہمارے‘ سماج کو شرمسار کررہا ہے‘ وہیں دیگر لڑکی کو اس کا چہرہ دیکھانے کے لئے مجبور کرتے سنائی دے رہے ہیں
انتکھیڈی پولیس اسٹیشن انچار آر ایس ورما نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ”دوپہر کے وقت میں مذکورہ نوجوان اور لڑکی اسلام نگر پہنچے۔
بعض لوگوں نے انہیں روکا اور لڑکی سے برقعہ نکالنے اور اپنا چہرہ دیکھانے کا استفسار کیا۔ انہیں شبہ تھا کہ لڑکا ہندو ہے اورلڑکی مسلمان ہے“۔
انہوں نے کہاکہ ”کوئی مقدمہ درج نہیں کیاگیاہیہ اور احتیاطی اقدامات کے طور پر ائی پی سی کی دفعہ 151کے تحت ویڈیومیں دیکھائی دینے والے دو لوگوں کے خلاف کاروائی کی گئی ہے‘ جنھیں دوبارہ ایسا نہ کرنے کے لئے متنبہ کرنے کے بعد چھوڑ دیاگیاہے“۔