ایم پی‘ گجرات کے بعد اب جہانگیر پوری میں مسلمانوں کے مکانات کی مسماری

,

   

نارتھ ایم سی ڈی نے اپریل20‘21کو ان تعمیرات پر کارو ائی کے لئے نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے مقصد سے پولیس کی مدد مانگی ہے
نئی دہلی۔اترپردیش‘ مدھیہ پردیش او رگجرات کے بعد بی جے پی اب دہلی کے جہانگیر پوری میں مسلمانوں کے مکانات کو غیر قانونی قبضوں کے نام پر مسمار کرنے کے لئے کمر بستہ ہوگئی ہے۔

اس علاقے میں تشدد کے اگلے دن یہ سامنے آیاہے۔ مذکورہ نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن (نارتھ ایم سی ڈی) نے چہارشنبہ کے روز مخالف غیر مجازقبضہ بڑے پیمانے کی مہم چلائی ہے۔

جانکاری کے بموجب نارتھ ایم سی ڈی نے اپریل20‘21کو ان تعمیرات پر کارو ائی کے لئے نظم ونسق کو برقرار رکھنے کے مقصد سے پولیس کی مدد مانگی ہے۔ مذکورہ کارپوریشن نے 400پولیس جوانوں کے ایک دستے کا پولیس سے استفسار کیاہے تاکہ کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا بے قابو حالات کو کنٹرول کیاجاسکے


درایں اثناء منگل کے روز بی جے پی کے ریاستی صدر ادیش گپتا نے نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن اور میئر کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے اپیل کی تھی کہ اترپردیش حکومت کے طرز پر جہانگیر پوری علاقے میں غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے لئے بلڈوزر مہم چلائیں۔


گپتا نے مکتوب میں سخت کاروائی کی مانگ کے ساتھ زوردیاتھا کہ”مقامی غیر سماجی عناصر کو مقامی اے اے پی ایم ایل ایز اورکونسلرس کا تعاون حاصل ہے‘ جس کی وجہہ سے جہانگیر پوری علاقے میں متعد گاؤ ں میں غیر قانونی تعمیرات او رقبضہ انجام پائے ہیں۔

لہذا وہ ایسے تعمیرات کی نشاندہی کریں اور ایسے تعمیرات کو منہدم کردیں“۔ جہانگیر پوری علاقے میں تشدد کے معاملات میں ا ب تک پولیس نے 25لوگوں کو گرفتار کیاہے۔ بڑے پیمانے پر پیش آنے والے اس تشدد میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں


جہانگیر پوری کے حالات
درایں اثناء سابق کے واقعات کے پیش نظر دہلی پولیس نے سنٹرل ضلع میں پولیس مسلسل گشت لگارہی ہے اور گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

منگل کے روز دہلی پولیس کا کہنا تھا کہ جہانگیر پوری میں حالات پرامنہیں اور پیس کمیٹیو ں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ دہلی پولیس کہ (لااینڈ آرڈر) اسپیشل کمشنر دپیندر پاٹھک نے کہا کہ”حالات پرامن ہیں۔ امن کمیٹیوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ شفاف انداز میں تحقیقات کی جارہی ہے“۔