این آر سی مظاہرین کو سعودی عرب نے کیاجلا وطن

,

   

ریاض۔ سعودی عربیہ نے این آر ائیز کے ایک گروپ کا جلا وطن کیاجنھوں نے مجوزہ این آرسی کے خلاف احتجاج کیاتھا۔ اس کے علاوہ مذکورہ ملک نے ٹریفک سگنلس پر کھڑے ہوئے بھیک مانگتے ہوئے پکڑے گئے لوگوں کو بھی مل سے باہر کردیاہے۔

تلنگانہ ٹوڈے میں شائع خبر کے بموجب مذکورہ این آر ائیز نے مضافاتی شہر بلاد اور جدہ میں پچھلے سال احتجاج کیاتھا۔

احتجا ج کے دوران وہ ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے پائے گئے تھے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیاتھا۔

گرفتاری کے بعد انہیں تحویل میں رکھا گیاتھا۔یہاں پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ جلاوطنی ایک عام مشق ہے۔

جلاوطنی کے اس عمل میں سعودی عربیہ مقامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو جلاوطن کردیتا ہے۔

تاہم کرونا وائرس کی وباء کے پیش نظر اس مشق پر روک لگادی گئی تھی۔ سفیر برائے ہند متعین سعودی عربیہ ڈاکٹر اوصاف سعید کی کوششوں کے نتیجے میں پھنسئے ہوئے این آ ر ائیز کی فوری جلاوطنی کا کام ہورہا ہے۔

جلاوطنوں پرمشتمل گیارہ فلائٹس اب تک ہندوستان پہنچی ہیں۔ عام اور مشن وندے بھارت کے تحت یہ فلائٹس چلائے گئے ہیں۔

سعودی عربیہ کی حکومت نے ان فلائٹس کے اخراجات برداشت کئے ہیں۔ تاہم ایک مرتبہ مسافر کی ہندوستان آمد کے بعد اس کو اپنے گھر تک کے سفر کا انتظام خود کرنا پڑتا ہے۔

ایسا بھی بتایاگیاہے کہ جنوبی ہندوستان سے تعلق رکھنے والے افراد دہلی اترنے کے بعد مزید سفر کے لئے بھیک مانگتے تک نظر ائے ہیں۔