این ایس ڈی کے سمر تھیٹر فیسٹیول کا 6جون سے آغاز

   

نئی دہلی ۔ 4 جون ۔ ( یو این آئی ) نیشنل اسکول آف ڈرامہ6جون تا13جولائی،2025 موسم گرما کی ڈرامہ تقریبات کا انعقاد کرے گا۔اس سمر ڈرامہ فیسٹول میں این ایس ڈی ریپرٹری کمپنی کے ذریعے تجربہ کار آموزدہ فنکاروں کے متعدد ڈرامے پیش کیے جائیں گے جو ناظرین کونہ صرف ادب و تفریح بلکہ انھیں سیکھنے کا موقع بھی فراہم کریں گے ، خواہ وہ عام آدمی ہو یا خاص۔ان خیالات کاا ظہار نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے ڈائرکٹر چترنجن ترپاٹھی نے یہاں کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ این ایس ڈی رنگ منڈل کا سمر تھیٹر فیسٹیول دہلی کیمپس میں منعقد ہونے والے عظیم تھیٹر فیسٹیول میں سے ایک ہے ۔ اس میں مختلف قسم کے مواد اور پرفارمنس اسٹائل شامل ہیں۔انھوں نے کہاکہ موسم گرما کے اس فیسٹول میں این ایس ڈی کے ذخیرے سے 11مشہور ڈراموں کا ایک ناقابل فراموش سفر یقیناً ناظرین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگا۔