این جی او کا حکومت سے آر ایس ایس کو ڈیوٹی پاس کی اجرائی کے متعلق اقدام پر اٹھائے سوال

,

   

حیدرآباد۔ رضاکارانہ تنظیم ایس ائی ایل آرنے منگل کے روز حکومت سے سوا ل کیاہے کہ کس قانون کے تحت آر ایس ایس ورکرس کو کاما ریڈی میں ایمرجنسی ڈیوٹی دی گئی ہے۔

YouTube video

میجر ایس جی ایم قادری جوکہ این جی او کے سکریٹری ہیں نے تلنگانہ کے محکمہ مال کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے آر ایس ایس کارکنوں کو ڈیوٹی پاس جاری کرنے کے متعلق جواب مانگا ہے۔

YouTube video

مذکورہ این جی او نے حکومت سے سوال کیا ہے کے کس قانون کے تحت ایک ہی ائی ڈی نمبر290917کے ساتھ ایمرجنسی ڈیوٹی پاسیس آر ایس ایس ورکرس سائی ریڈی اور ایم مورتی کو تحصلیدار کاماریڈی نے جاری کئے ہیں۔

اپنے لیٹر میں سکریٹری این جی او نے مزید لکھا ہے کہ کتنے ایمرجنسی ڈیوٹی پاسیس آر ایس ایس ورکرس کو جاری کئے گئے ہیں‘ آیاکوئی اس طرح کا ایمرجنسی ڈیوٹی پاس مسلم اور عیسائی تنظیموں کے نام بھی جاری کیاگیاہے؟۔

انہوں نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ ان کے خدمات میں اگر کوئی غلطیاں پائی گئی ہیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ ایک این جی او ایس ائی ایل آر فرقہ وارانہ ہم آہنگی وامن اور قانونی چارہ جوئی کے میدان میں کام کرتی ہے