این سی سی میں تین لاکھ کیڈٹس کی شمولیت کی تجویز کو منظوری

   

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کی توسیع کے لئے تین لاکھ کیڈٹ اسامیوں کو بھرنے سے متعلق تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔ اس توسیع سے این سی سی کی بڑھتی ہوئی مانگ کوملک بھر کے تعلیمی اداروں سے پورا کرنے کی امید ہے ۔1948 میں صرف 20,000 کیڈٹس سے ،این سی سی کے پاس 20 لاکھ کیڈٹس کی منظور شدہ تعداد ہوگی جس سے یہ دنیا کی سب سے بڑی یونیفارمڈ یوتھ آرگنائزیشن بن جائے گی۔ قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق این سی سی کو ایک اختیاری مضمون کے طور پر پیش کیے جانے کے ساتھ، یہ توسیع نوجوانوں کی امنگوں کو پورا کرنے کی طرف ایک قدم ہو گی جو قوم کے مستقبل کے لیڈروں کے طور پر اہم کردار ادا کریں گی۔اس توسیع کے دور رس اثرات سے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسامیوں کی متناسب تقسیم ہوسکے گی اور این سی سی کے خواہشمند اداروں کے انتظار کی فہرست کو کم ہوگی ۔ توسیعی منصوبے میں چار نئے گروپ ہیڈ کوارٹرز کا قیام اور دو نئے این سی سی یونٹس کا اضافہ شامل ہے ۔توسیعی منصوبے کے ایک اہم پہلو میں سابق فوجیوں کو این سی سی انسٹرکٹرز کے طور پر ملازمت دینے کی تجویز شامل ہے اس طرح ان کی مہارتوں اور وسیع تجربے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔