این سی پی نے کہاکہ سب سے قدیم اپوزیشن پارٹی ہونے کی حیثیت سے کانگریس کو اٹھانا چاہئے

,

   

نئی دہلی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی(این سی پی)سربراہ شرد پوار نے کانگریس کو پارٹی کی کارکردگی کے حوالے طنز کیا‘ ایک اوراین سی پی لیڈر نے اب کہاکہ ملک میں سب قدیم اپوزیشن پارٹی کانگریس کو ہونا چاہئے‘اس موقع پر کانگریس کو اٹھنااور ملک کو بچانا چاہئے۔


این سی پی لیڈر مجید مومن نے کہاکہ”شراد پور نے موجودہ کانگریس پارٹی کا موزانہ بے زمین جاگیرداروں سے کیا ہے جو اقتدار کے نشہ میں ہے۔ بڑی اور قدیم اپوزیشن پارٹی ہونے کی وجہہ سے ملک کوبچانے کے لئے اس کو اٹھنا چاہئے“۔

ایک حالیہ انٹرویو میں پوار نے کانگریس کا موزانہ شمالی ریاستوں میں زمینداروں کے طور پر کیاہے‘جو ہمیشہ یہ سونچتے ہیں کہ وہ زمیندار ہیں اور اقتدار پرقابض رہنے والے ہیں‘ مگر لینڈ سیلنگ ایکٹ کے نفاذ کے بعد انہوں نے اپنی اراضی گنوادیں انہیں اپنی ”حویلیاں“ چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں“۔

پوار نے کہاتھا کہ”ہرصبح اٹھ کر وہ مذکورہ اراضیات دیکھتے ہیں اور سونچتے ہیں کہ یہ زمین کے تکڑے ہمارے ہوتے تھے۔

کانگریس بھی اسی طرح کی ذہنیت رکھتی ہے۔ انہیں حقائق کو تسلیم کرنا چاہئے“۔

انہوں نے یہ بھی کہاتھا کہ کانگریس ایک واحد سیاسی جماعت ہے جس کا ہندوستان بھر میں پھیلاؤ ہے اور بی جے پی کے لئے ایک متبادل بن کر پیش ہوسکتی ہے‘ مگر اپوزیشن کو متحدکرنے میں وہ ناکام ہے۔

پوارکے اس تبصرے پر کانگریس نے شدید تنقید کی ہے‘ پارٹی کے مہارشٹرا یونٹ کے صدر نانا پتولے نے کہاکہ 2024میں کانگریس حکومت تشکیل دے گی۔ اس کے علاوہ انہوں نے پوار پر کانگریس کے ساتھ”دغا“ کرنے پر بھی تنقید کی ہے۔