این ڈی اے کو اپنا نام ’نو ڈیٹا اَولیبل‘کرلینا چاہئے :چدمبرم

   

نئی دہلی : سابق وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے منگل کو راجیہ سبھا میں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کانگریس کو اپنا نام تبدیل کرنے کے مشورے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں اتحاد کو بھی اپنا نام بدل کر این ڈی اے کی بجائے ’نو ڈیٹا اَولیبل‘ کرلینا چاہئے کیونکہ اس کے پاس کوئی ڈیٹا دستیاب نہیں ہے ۔ایوان میں مالی سال 2022-23 کے عام بجٹ پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے چدمبرم نے حکومت پر غریبوں کو بھولنے کا الزام لگایا اور خبردار کیا کہ اگر صرف امیروں پر توجہ دی جائے گی تو غریب اسے کبھی نہیں بھول سکے گا۔