این ڈی اے کے اجلاس میں وزیراعظم مودی کا خطاب”اقلیتوں کو دھوکہ دیا جاتا رہے‘ ہمیں اس کو روکنا ہوگا“

,

   

قومی الیکشن میں 543اراکین کے ایوان میں بی جے پی نے 303سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ اس کی تعداد 353تک پہنچی۔

نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی جنھوں نے عام انتخابات میں بھاری جیت حاصل کرنے کے بعد بی جے پی کی زیرقیادت نیشنل ڈیموکرٹک الائنس کے تمام نو منتخبہ امیدواروں سے پہلی مرتبہ خطاب کررہے تھے کہاکہ اقلیتوں کو اپوزیشن کی جانب سے دھوکہ دیاجاتارہا ہے اور اس کو فوری طور پر روکنے کی ضرورت ہے۔

مودی نے کہاکہ”ہم نے سب کا ساتھ سب کا وکاس پر کام کیاہے اور ہمارا منترا سب کا وکاس ہے“۔اس رات پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں وزیراعظم مودی نے کہاکہ ”جس طرح غریبوں کو دھوکہ دیاگیا‘ اسی طریقے سے اقلیتوں کو بھی دھوکہ دیاگیا۔ یہ بہتر ہوتا اگر ان کی تعلیم‘ صحت کا خیال رکھا جاتا۔

سال2019میں توقع کرتاہوں کہ میں سونچ پر ایک گھونسہ رسید کریں گے۔ ہمیں ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے“۔مذکورہ وزیراعظم جو اگلے ہفتہ حلف لے سکتے ہیں نے کہاکہ اس الیکشن میں لوگوں نے مخالف لہر ک تائید میں ووٹ دیا ہے۔

سال 2019کا الیکشن دیواروں کو گرانے او ردلوں کو جوڑنے کا ہے“۔قومی الیکشن میں 543اراکین کے ایوان میں بی جے پی نے 303سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے اور اتحادیوں کے ساتھ اس کی تعداد 353تک پہنچی

۔وزیراعظم کے خطاب سے قبل این ڈی اے کے لیڈر مودی مودی کے نعرے لگارہے تھے اورپارلیمنٹ کا سنٹرل ہال تالیوں کی گونج تھی۔

اتحاد کے بڑے لیڈرس جیسے جنتا دل یونائیٹڈ کے نتیش کمار‘ شیو سینا کے ادھو ٹھاکرے او راکالی دل کے پرکاش سنگھ بادل بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

شہہ نشین پر بی جے پی لیڈران ایل کے اڈوانی او رمرلی منوہر جوشی بھی موجودتھے۔

شیرمنی اکالی دل کے لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے این ڈی اے کا پارلیمانی لیڈر کے طورپر وزیراعظم مودی کے انتخاب کے ایک قرارداد پیش کی جس کی حمایت جے ڈی یو چیف او ربہار کے چیف منسٹر نتیش کمار‘ لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولا س پاسوان اور این ڈی اے دیگر لیڈران نے کی۔

بی جے پی صدر امیت شاہ نے کہاکہ ”عوام نے نریندر مودی کے تجربے کو اپنے دل سے تسلیم کیاہے۔ میں مودی جی کے متعلق کچھ کہنا چاہتاہوں جس کے ساتھ میں پچھلے بیس سال سے کام کررہاہوں انہو ں نے ایک دن بھی رخصت نہیں لی۔ وہ دن میں اٹھارہ گھنٹوں تک کام کرتے ہیں“