ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر 2025ء تک : آر ایس ایس

   

نئی دہلی ۔ 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کی مجلس عاملہ کے صدر بھیا جی جوشی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا آغاز 2025ء تک کمبھ میلے کے موقع پر اختتام پذیر ہوجائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ سنگھ پریوار میں دوسرے مقام کے حامی فرد ہیں اور انہوں نے اپنے تبصرہ میں کہا کہ جب وی ایچ پی حکومت سے قانون سازی کا مطالبہ کرتی ہے جس سے ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی راہ ہموار ہوجائے تو درحقیقت وہ بابری مسجد اراضی تنازعہ کی یکسوئی کا مقصد رکھتی ہے۔ رام مندر اراضی ملکیت مقدمہ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں 29جنوری کو مقرر ہے۔