ایودھیا پر فیصلہ سنانے والے مسلم جج عبدالنذیر کے خاندان کو دھمکی، زیڈ سیکوریٹی فراہم

,

   

نئی دہلی: ایودھیامعاملہ پر فیصلہ سنانے والے ججوں کی فہرست میں شامل عبدالنذیر کو دھمکی ملنے کے بعد مرکزی حکومت نے ان کی اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لئے زیڈ سیکوریٹی فراہم کردیا ہے۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا سے ان کے خطرہ کے مد نظر انہیں حفاظتی دستہ دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے سی آر پی ایف اور پولیس کو حکم دیا کہ وہ جسٹس عبدالنذیر اور ان کے خاندان کو سیکوریٹی فراہم کریں۔

خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق جسٹس نذیر اور ان کے اہل خانہ کوملک کے کئی ریاستوں میں زیڈ سیکوریٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی ایجنسیوں نے جسٹس نذیر کو پی ایف آئی سے خطرہ کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔واضح رہے کہ ایودھیا معاملہ کے دیگر ججوں کی بھی سیکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔