ایودھیا پیانل کل ہند مسلم پرسنل لاء بورٹ کے وفد سے ملاقات

,

   

ڈپٹی چیف منسٹرکیشو پرساد موریہ نے یہ بات پھر دہرائی کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک قانون روبعمل لایں گے

نئی دہلی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مقرر کردہ ایودھیا بات چیت پیانل نے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ(اے ائی ایم پی ایل بی) کے وفد سے ہفتہ کے روز تین گھنٹہ طویل ملاقات کی۔

اے ائی پی ایل بی کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی کی زیرقیادت وفد نے کے رکن نے کہاکہ ”بات چیت کے لئے پیانل کی جانب سے ہمیں مدعو کیاگیاتھا۔

ہم نے ایودھیااراضی تنازعہ میں ہم نے کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کے موقف کی وضاحت کردی ہے“۔

مذکورہ ممبر نے کہاکہ ”ہم نے پیانل کو کوئی بھی تحریرحوالہ نہیں کی ہے مگر سیدھا ہمارے نظریات پیش کئے ہیں جو اپریل کے مہینے میں اے ائی ایم پی ایل بی کے ندوا کے کالج میں قطعیت دی گئی تھی“اور مزیدکہاکہ بورڈ سابق میں پرامن انداز میں معاملے کے حل کی حمایت میں تھا۔

درایں اثناء ڈپٹی چیف منسٹرکیشو پرساد موریہ نے یہ بات پھر دہرائی کہ اگر ضرورت پڑتی ہے تو ہم ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک قانون روبعمل لایں گے۔

رام جنم بھومی نیاس کے صدر مہنت نرتا گوپال داس کے سالگرہ کے ضمن میں منعقدہ نو روزہ تقریب کے اختتامی پروگرام میں شرکت کے لئے موریہ ایودھیامیں ہی موجود تھے۔

موریہ نے کہاکہ ”رام مندر کا مسئلہ حل کرنے کے لئے دو راستے ہیں۔ ایک عدالت کے ذریعہ دوسرا ہندومسلم فریقین کے درمیان بات چیت کے ذریعہ مسلئے کو حل کرنے کا راستہ ہے“۔انہو ں نے کہاکہ دونو ں راستوں پر کام چل رہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”اگر ضرورت پڑنے پر رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک قانون بھی بنایاجائے گا“۔موریہ نے سادھوں کو بھروسہ دلایاہے کہ رام مندر کا مسئلہ بہت جلد حل کرلیاجائے گا۔

انہوں نے کہاکہ ”سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کاخواب پورا ہوا جس میں وہ لوک سبھا کے اندر بی جے پی کے تین سو سیٹوں پر جیت کے لئے دیکھاتھا‘ دیگر مسائل بھی حل کرلئے جائیں گے“