ایودھیا کیس کی کارروائی کا لائیو ٹیلی کاسٹ کرنے گوئنداچاریہ کی تجویز

   

نئی دہلی، 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سابق آر ایس ایس نظریہ ساز کے این گوئنداچاریہ نے آج مرکز کو مکتوب تحریر کرتے ہوئے سیاسی طور پر حساس رام جنم بھومی۔ بابری مسجد اراضی تنازعہ کیس کی سپریم کورٹ میں جاری کارروائی کو براہ راست نشر کرنے پر زور دیا۔ معتمد کابینہ پی کے سنہا کو موسومہ مکتوب میں گوئند اچاریہ اور سینئر وکیل کے جی گپتا نے مرکز سے اپیل کی کہ 29 جنوری سے قبل ضروری انتظامات کئے جائیں، جو ایودھیا کیس کی سماعت کی اگلی تاریخ ہے۔