ایودھیا : ایودھیا کے نومنتخب ایم پی اودھیش ورما نے وزارت داخلہ کو خط لکھ کر زیڈ پلس سکیورٹی دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔سماج وادی یواجن سبھا کے ضلع صدر جئے سنگھ یادو نے سینئر ایس پی کے ذریعہ وزیر داخلہ کو ایک خط بھیج کر کہا ہے کہ پارٹی ایم پی اودھیش پرساد کو زید پلس سکیورٹی دی جائے ۔جس دن سے اودھیش پرساد لوک سبھا فیض آباد سے نومنتخب ہوئے ہیں ، اُن کی تاریخی جیت کے بعد سے ہی سخت گیر اور ذات وادی نظام میں یقین رکھنے والے لوگوں کے ذریعہ لگاتار قابل اعتراض اور نازیبا تبصرہ کیا جارہا ہے ۔ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو اس لئے ہم محکمہ داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فیض آباد سے نومنتخب ایم پی کو جلد سے جلد زیڈ پلس سکیورٹی فراہم کی جائے ۔