ایچ آئی سی سی میں آج سائبر سیکورٹی کانکلیو

   

حیدرآباد۔/22 جنوری، ( این ایس ایس ) سوسائٹی برائے سائبرآباد سیکورٹی کونسل (ایس سی ایس سی) ، سائبر آباد پولیس کے تعاون سے ایچ آئی سی سی میں نووٹل مادھا پور میں 23 جنوری جمعرات کو9 بجے صبح تا 5.30 بجے شام ’ سائبرآباد سیکورٹی کانکلیو 5.0 ۔ مستقبل کے خطرات اور حل ‘ کے زیر عنوان ایک روزہ کانفرنس منعقد کررہی ہے جس میں سائبرجرائم اُن کے اثرات اور حل کے بارے میں شعور بیدار کیا جائے گا۔ کانکلیو کے دو سیشنس ہوں گے ایک پولیس افسران اور دوسرا آئی ٹی پیشہ ور ماہرین، سائبر سیکورٹی شعبہ سے تعلق یا دلچسپی رکھنے والے عام افراد کیلئے مختص ہوگا۔