کروڑہا روپیوں کے ترقیاتی کام ، عہدیداران منصوبہ سازی میں مصروف
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ایچ ایم ڈی اے شہر میں مختلف بنیادی ڈھانچے بنانے کے منصوبوں کے لیے فنڈز اکٹھا کررہی ہیں ۔ جس میں میر عالم ٹینک پر بھی ایک کیبل برج بنانے کا منصوبہ تیار کررہے ہیں ۔ شہری منصوبہ بندی کے ذریعہ 18 ماہ میں 20 ہزار کروڑ روپیوں کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے ۔ ایچ ایم ڈی اے منصوبہ کے تحت اگلے چار ماہ میں پانچ ہزار کروڑ روپئے جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ ایجنسی نے پراجکٹ کے لیے مشیر کم مرچنٹ کی تقرری کے لیے تجاوز کو طلب کررہی ہیں ۔ ایچ ایم ڈی اے نے میر عالم ٹینک پر ایک کیبل بریج کے لیے منصوبہ کو تیار کرنے کی تیاری شروع کردی ہے ۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے بھی میر عالم ٹینک پر کیبل بریج بنانے کا اعلان کیا تھا جس کی پہل شروع ہوچکی ہے ۔ شہر بھر میں کئی بنیادی ڈھانچوں کی شروعات کے لیے منصوبہ تیار کررہی ہیں جس سے شہر میں ٹریفک مسائل کو کم کیا جاسکے ۔ چھ لین کے کورئیڈور جو 18.12 کیلو میٹر جو پیراڈائز جنکشن جمخانہ گراونڈ سے آوٹر رنگ روڈ شاہ میر پیٹ راجیو راہداری اسٹیٹ ہائی وے 1 کے لیے 3620 کروڑ کی لاگت کا تخمینہ کیا گیا ۔ پیراڈائز جنکشن سے ملٹری بی ڈیری فارم روڈ تک 5.4 کیلو میٹر نیشنل ہائی وے 44 پر تاڑبن روڈ اور بوئن پلی جنکشن سے 1580 کروڑ کی لاگت ہوگی ۔ حیدرآباد کو آوٹر رنگ روڈ کو علاقائی رنگ روڈ سے جوڑنے کے لیے 2.5 کیلو میٹر تک دو ہزار تا تین ہزار کروڑ روپئے کی لاگت ہوگی ۔ میر عالم ٹینک پر کیبل بریج جو 2.65 کیلو میٹر لمبا اور 22.2 میٹر چوڑا ہوگا اس کی تعمیر کے لیے 363 کروڑ کی لاگت ہونے کی امید ہے ۔ میر عالم ٹینک کے کیبل بریج کی تعمیر کا مقصد ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنا ہے اور اس کی تعمیر کے بعد پورے علاقہ کا منظر ہی بدل جائے گا ۔۔ ش