ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس اور تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس کی دعوت افطار

   

حیدرآباد۔/27 اپریل( راست ) ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس اور تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم کے تعاون سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت الحاج وحید احمد ایڈوکیٹ صدر ایڈوکیٹس فورم فار جسٹس اور ریاستی صدر تلنگانہ مسلم ایڈوکیٹس فورم نے کی۔ مہمان خصوصی کے طور پر مسٹر کالیرو وینکٹیش ایڈوکیٹ ایم ایل اے عنبرپیٹ نے شرکت کی۔ مہمان اعزازی کے طور پر ٹی گندرا موہن راؤ ایڈوکیٹ رکن تلنگانہ اسٹیٹ بار کونسل اور ایم اے عظیم ایڈوکیٹ موجود تھے۔جس میں ریاست کے معروف اور سینئر وکلاء سینکڑوں کی تعداد میں موجود تھے۔ اس موقع پر سابق رکن وقف بورڈ جناب وحید احمد ایڈوکیٹ نے کے سی آر سے اظہار تشکر کیا ۔