ایڈیشنل کلکٹر کی کالج انتظامیہ کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

   

نظام آباد :ضلع اڈیشنل کلکٹر لتا نے آج ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی محکمہ کے عہدیداروں کے ہمراہ متعلقہ کالجوں کے پرنسپل سے بات چیت کرتے ہوئے ضلع کے مختلف کالجوں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات اسکالرشپ کیلئے درخواست گذاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ درخواست گذار آدھار اور انگھوٹھے کے نشان کے ذریعہ آن لائن کریں اور کالجوں میں زیر التواء درخواستوں کو فوری متعلقہ محکمہ کے عہدیداروں کو روانہ کریں ۔

نظام آباد میں ڈی ای او کا پھولانگ اسکول کا دورہ
نظام آباد :9؍ ستمبر (محمد جاوید علی)ضلع مہتمم تعلیمات نظام آباد درگاپرساد نے آج گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول پھولانگ کا دورہ کرتے ہوئے آن لائن کلاسس، ریکارڈس ، اسکول کے احاطہ میں شجرکاری و سرسبز و شادابی کے معائنہ کیا ۔اس موقع پر ضلع مہتمم تعلیمات درگا پرساد نے اساتذہ کو ہدایت جاری کی کہ آن لائن کلاسس کے اہتمام کو ملحوظ رکھتے ہوئے مضامین کا درس دیں تاکہ طلبہ کو سمجھنے میں آسانی ہوسکے ۔ اسی طرح انہو ں نے اسکول کے تمام ریکارڈ کو باقاعدہ طور پر درج کرنے اور ان ریکارڈ کو محفوظ مقام پر رکھنے کے علاوہ اسکول کے احاطہ میں کی گئی شجرکاری و سرسبزو شادابی کو بہتر طور پر انجام دینے اور اس کی حفاظت کیلئے ٹری گارڈ لگانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر ناگاراج کے علاوہ اساتذہ موجود تھے ۔