ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خان کی ہمشیرہ کا انتقال

   

حیدرآباد۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست ، ڈاکٹر شاہد علی خان ، جناب ظہیرالدین علی خان منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست اور ڈاکٹر مظہر الدین علی خان کی ہمشیرہ محترمہ عرشیہ قادری زوجہ جناب الحاج سید محی الدین احمد قادری مرحوم کا آج مختصر سی علالت کے بعد 16 رمضان المبارک کی شب انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ بانی روزنامہ سیاست جناب عابد علی خاں کی دختر تھیں۔ پسماندگان میں دو فرزندان جناب سید افضل احمد قادری سہیل ‘ ڈاکٹر سرور احمد قادری ندیم کے علاوہ دختر اشرف فاطمہ شامل ہیں۔ تدفین بروز جمعہ 17 رمضان المبارک 30 اپریل کو درگاہ حضرت سید شاہ افضل بیابانی قاضی پیٹھ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9581889135 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔