ایک جوڑے نے نومولود کو 80,000 کے عوض فروخت کردیا

   

حیدرآباد۔ ایک حیرت انگیز واقعہ میں ایک جوڑے نے اپنے نومولود لڑکے کو 80 ہزار روپئے کے عوض فروخت کردیا ۔ یہ واقعہ وقار آباد ضلع کے تانڈور میں دو ماہ قبل پیش آیا تاہم یہ حال میں منظر عام پر آیا جس کے بعد پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب ایم راملو اور بھیمما کو چار سالہ َڑکا ہے ۔ حال ہی میں بھیمما نے دوسرے لڑکے کو جنم دیا ۔ یہ جوڑا بھیک مانگ کر گذارا کرتا ہے ۔ اس جوڑے نے زچگی کے نو دن بعد نومولود کو 80 ہزار روپئے کے عوض فروخت کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔