ایک دن میں تقریباً 10 ہزار کورونا مریضوں کی ریکارڈ تعداد

,

   

ہندوستان کوروناوائرس سے متاثرہ دنیا کا پانچواں ملک
نئی دہلی۔7جون(سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے کیسیس میں دن بدن اضافے کی وجہ سے ہندوستان گذشتہ 48 گھنٹوں میں دنیا کے سب سے زیادہ متاثرممالک کی فہرست میں دو پائیدان اوپر پانچویں مقام پرآگیا ہے اورگزشتہ چوبیس گھنٹوں ملک میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 9971کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 2.47 لاکھ ہوگئی ہے ۔متاثرین کے معاملے میں ہندوستان اسپین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا بھرمیں پانچویں نمبر پرآگیا ہے۔ ہندوستان میں جہاں246628 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں وہیں اسپین میں 2،41،310 افراد کورونا متاثرین ہیں ، حالانکہ اسپین میں ہلاک شدگان کی تعداد تین گنا زیادہ ہے جبکہ ہندوستان میں اب تک 6929 افرادکی موت ہوچکی ہے ۔صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9971 نئے کیسیس سے متاثرین کی تعداد 2,46.628 ہوگئی ہے ۔ اس مدت کے دوران اموات کی تعداد 287 ہے ، اس طرح جملہ تعداد 6929 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا کے 120406 فعال کیسیس ہیں جبکہ 119293 افراد اس وبا سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔دنیا میں کورونا وائرس سے متاثرممالک کی فہرست میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے برازیل ، روس ، برطانیہ اور ہندوستان ہیں۔ اسپین کے بعد اٹلی وہ ملک ہے جہاں اس وبا کی وجہ سے 33.85 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 234801 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔اس وبا سے ملک میں ریاست مہاراشٹر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔