نئی دہلی۔ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں تین دنوں تک ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے بعد کانگریس راہول گاندھی سے جمعرات کے روز ایجنسی پوچھ تاچھ نہیں کریگی۔ ای ڈی کے ایک ذرائع نے کہا کہ راہول گاندھی سے جمعہ کے روز دوبارہ پوچھ تاچھ ہوگی۔
مذکورہ ذرائع نے کہاکہ ”انہیں ایک دن کا آرام دیاگیاہے“۔منگل کے روزایک تین رکنی ٹیم نے راہول گاندھی سے رات 10بجے تک پوچھ تاچھ کی۔ اس کے بعد ای ڈی ہیڈکوارٹرس سے وہ رات 11:45منٹ کو روانہ ہوئے۔
پیر کے روز پوچھ تاچھ کا سلسلہ رات 9بجے ختم ہوا۔ تاہم بتایاجارہا ہے کہ وہ اپنے بیانات کے کچھ حصوں میں درستگی چاہتے ہیں‘ انہیں ای ڈی ہیڈ کوارٹرس میں کچھ او رگھنٹوں تک رکنا پڑا۔
بتایاجارہا ہے کہ گاندھی سے کلکتہ نژاد ڈوٹیکس مرچنڈائزپرائیوٹ لمٹیڈ کو کئے گئے کچھ لین دین کے متعلق پوچھ تاچھ کی گئی تھی۔
سونیا گاندھی کو کویڈ سے متعلق معاملات میں اسپتال میں زیرعلاج ہیں‘ اسی کیس میں 23جون کے روز سمن کیاگیاہے۔